فلپائن ، لینڈ سلائڈ نگ سے3افراد ہلاک،10گھر زمین بوس

فلپائن ، لینڈ سلائڈ نگ سے3افراد ہلاک،10گھر زمین بوس

منیلا(آئی این پی )فلپائن کے جزیرہ کیبو میں موسلا دھار بارشوں کے بعد لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی، 10 گھر مٹی تلے دب گئے جس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جزیرہ کیبو میں موسلا دھار بارشوں کیبعد لینڈ سلائڈنگ نے تباہی مچادی، 10 گھر مٹی تلے دب گئے جس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔فلپائن ایک کے بعد ایک قدرتی آفات کی زد میں ہے، طوفان کے بعد موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جزیدہ کیبو میں لینڈ سلائڈنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دس گھر مٹی تلے دب گئے ہیں، علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید : عالمی منظر