ہالینڈ ٹرین اور کارگو بائیسکل کے مابین تصادم، چار بچے ہلاک

ہالینڈ ٹرین اور کارگو بائیسکل کے مابین تصادم، چار بچے ہلاک

ایمسٹرڈم(آئی این پی )ہالینڈ میں ایک ٹرین اور کارگو بائیسکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں چار بچے ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جرمن سرحد کے قریب واقع اوس نامی علاقے میں اس وقت رونما ہوا، جب ایک ٹرین تین پہیوں والی ایک بائیسکل سے ٹکرائی۔ اس کارگو بائیسکل میں بچے سوار تھے۔ ہالینڈ میں ایسی سائیکلیں بچوں کو شاپنگ کے لیے لے جانے یا سیر کرانے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔

مزید : عالمی منظر