اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کی جائے، ایران

اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کی جائے، ایران

تہران(آئی این پی )ایران نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کریں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے لیے ایرانی سفیر نے عالمی ادارے کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش اور سلامتی کونسل کو ارسال کردہ ایک خط میں لکھا کہ بین الاقوامی برادری کو ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس کی مذمت کرنا چاہیے۔ اس خط میں مزید اصرار کیا گیا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی جوہری پروگرام کی نگرانی بھی کرنا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر