وزیر خارجہ سے ورلڈسرائیکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

وزیر خارجہ سے ورلڈسرائیکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ورلڈسرائیکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈاکٹر غضنفر مہدی نے محرم کی مناسبت سے اپنی کتاب سرائیکی مرثیہ وزیرخارجہ کو پیش کی۔ جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ورلڈ سرائیکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ، زیلدار احسن شاہ اور علی مہدی شامل تھے۔ ورلڈ سرائیکی کانگریس کے وفد کی قیادت ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے محرم کی مناسبت سے اپنی کتاب سرائیکی مرثیہ وزیر خارجہ کو پیش کی۔ شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر غضنفر کی سرائیکی زبان کیلئے 50سالہ خدمات کو سراہا۔

مزید : صفحہ آخر