بھارت میں متعین افغان سفیرنے اشرف غنی کے دورہ پر استعفیٰ دیدیا

بھارت میں متعین افغان سفیرنے اشرف غنی کے دورہ پر استعفیٰ دیدیا

کابل(آئی این پی )بھارت میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر شائدہ محمدابدالی نے دورہ اشرف غنی کے موقع پر استعفیٰ دے دیا،انہوں نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سالوں افغان موقف کو پیش کیا لیکن اب اپنے ملک کی خدمت اپنی سرزمین پر رہ کر ہی کرنا چاہتا ہوں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں افغانستان کے سفیر نے صدراشرف غنی کے دورے کے موقع پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔افغان حکومت کواس وقت حیرانی کاسامنا کرناپڑا جب بھارت میں اس کے سفیر ڈاکٹر شائدہ محمدابدالی نے اچانک عہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔افغان سفیرنے ایسے موقع پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب افغانستان کے صدر اشرف غنی ایک روزکیلیے بھارت کے دورے پر ہیں۔اپنے استعفی کا اعلان انھوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ عزت ماب افغان صدرکے کامیاب دورے کے اختتام پر مشکل مگر ضروری فیصلہ کرتے ہوئے میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کرتاہوں۔

مزید : صفحہ آخر