حکومت معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے، وزیر مملکت برائے ریونیو

حکومت معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے، وزیر مملکت برائے ریونیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے ۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت ملکی معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات نہیں کئے جس کے باعث ملکی معاشی حالت خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکس امیر طبقے پر عائد کئے گئے ہیں اور ملک کے غریب عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد ادارہ ہے اور ہر کسی کو نیب کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔

مزید :

صفحہ آخر -