روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عامر خورشید بھٹی کی والدہ سپرد خاک

روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عامر خورشید بھٹی کی والدہ سپرد خاک

لاہور (خبرنگار) روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکن عامر خورشید بھٹی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز انگوری باغ سکیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں روزنامہ پاکستان کے ایڈمنسٹریٹر جمیل قیصر، چودھری فاروق احمد، میاں اشفاق انجم، لیاقت کھرل، انوار قمر، عمران نواز، قمر عزیز، مشتاق احمد، شیخ خالد، لطیف تبسم اور زوہیب جمیل قیصر ایڈووکیٹ سمیت زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کے روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے آج بعد نماز ظہر ان کی رہائش گاہ واقع انگوری باغ سکیم نمبر1 میں جامع مسجد نور میں قرآن خوانی ہوگی اور بعد میں دعا ہوگی۔

سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر