نواب شاہ ، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایس ڈی او حسیکو سمیت 3افراد جاں بحق

نواب شاہ ، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایس ڈی او حسیکو سمیت 3افراد جاں بحق

 نواب شاہ(صباح نیوز)صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)کے سب ڈویژنل آفیسر(ایس ڈی او) سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے کی جس سے3 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایس ڈی او حیسکو کریم بخش ڈاھری بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کریم بخش ڈاھری ،رسول بخش ڈاھری اورعبدالغفور ڈاھری کے نام سے ہوئی ۔ نواب شاہ پولیس نے کہا کہ ملزمان قبرستان کے قریب گھات لگائے ہوئے بیٹھے تھے۔ وقوعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا ۔نواب شاہ پولیس نے کہا کہ واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تین جاں بحق

مزید : صفحہ آخر