بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی مالیت 2کروڑ 28لاکھ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی مالیت 2کروڑ 28لاکھ

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اثاثے منظر عام پر آگئے،اثاثوں کی مالیت 2کروڑ 28لاکھ ہے، مودی نے کسی بینک سے قرض نہیں لیا اورنہ ہی وہ کسی گاڑی کے مالک ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کروڑ پتی نکلے، ان کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 28لاکھ روپے ہے، مودی کے پاس پچاس ہزارسے بھی کم نقد رقم موجود ہے جبکہ ان کے پاس گاڑی بھی نہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں ، جس کے مطابق مارچ 2018تک نریندرمودی کے اثاثوں کی مالیت 2کروڑ28لاکھ روپے ہے اور ان کے پاس 50ہزار سے کم نقدی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق موجود نقدی گزشتہ سال کے مقابلے میں 67فیصدکمی ہوئی، گزشتہ سال نریندرمودی کے پاس ڈیڑھ لاکھ موجود تھے اور رقم رواں سال31مارچ تک کم ہوکر 48944رہ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق مودی کے پاس سٹیٹ بینک آف انڈیا گاندھی نگر میں 11 لاکھ سے زائد رقم بینک میں جمع ہے، اس کے علاوہ گاندھی نگر میں 3ہزار 500اسکوئر فٹ پر تعمیر ایک گھر بھی بھارتی وزیراعظم کی ملکیت ہے، جس کی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نے سونے کی خریداری نہیں کی، مودی کے پاس سونے کی 4انگوٹھیاں ہیں، جن کا وزن تقریبا 45 گرام ہے اور ان کی مالیت ایک لاکھ 38ہزار 60روپے ہیں۔مودی نے کسی بینک سے قرض نہیں لیا اورنہ ہی وہ کسی گاڑی کے مالک ہیں۔

مزید : صفحہ آخر