شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں ، فضل الرحمن

شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں ، فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(این این آئی)جے یو آئی کے مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کو شش کرتے رہیں گے، حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیئے مشعل راہ ہیں، امت کو لڑانے اور تفر قہ بازی دشمن کی خواہشات ہیں ان خواہشات کو کچلنے کے لیئے قوم میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مر کزی میڈ یا سیل کے مطابق وہ پارٹی راہنماؤں مو لا نا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمد ،عبد الرزاق عابد لاکھو سے گفتگو کرہے تھے، مو لا نا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کر نے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو نا کام بنا نے کے لیئے ہم ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی ،سیا سی اور معاشرتی نظام جام ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین کانظام نافذ کر نے اور پیغام حسین پر عمل کر نے سے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو سکتا ہے ۔ آج ہم کو وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں اپس کے اختلافات کو ختم کر کے متحد ومنظم ہونے کی ضرورت ہے ، ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پا کستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں انہوں نے کہا کہ پا کستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لیئے ملک دشمن قوتیں سر گرم عمل ہیں جن کاڈٹ کر مقابلہ کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کار کنوں پر زور دیا ہے کہ اتحاد امت اور دین حق کو معاشرے میں پھیلانے کے لیئے ہر قر بانی دینے کے لیئے آگئے بڑھیں۔ اتحاد امت کے لیئے سب کو کردار ادا کر نا ہو گا ، جے یو آئی اتحاد امت کے لیئے کوشاں ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -