صوابی،نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا
صوابی( بیورورپورٹ) گاڑ مانیری بالا میں سولہ سالا نوجوان نے زندگی سے تنگ آکر اپنے آپ پر پستول سے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق یاسر داد ولد کریم داد نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب اپنے گھر میں موجود تھے کہ اچانک وہ اپنی زندگی سے دلبر داشتہ ہوکر اپنی پستول سے اپنے آپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا مجروح بعد ازاں پشاور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا#