نادرا کی بنگالی، برمی، بہاری افراد کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت

نادرا کی بنگالی، برمی، بہاری افراد کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا کی جانب سے پاکستان میں 35 سال سے زائد مقیم بنگالی شہریوں کو بلاک کردہ اور نئے قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کے لئے میگا سینٹرز اور برانچوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق نادرا کی جانب سے ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ایسے بنگالی، برمی اور بہاری افراد پر اعتراضات نہ لگائے جائیں جن کے والدین گزشتہ 35 سال سے پاکستان میں مقیم ہوں اور ان کے فنگر پرنٹس کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے ہوتی ہو۔کراچی میں ایسے بنگالی، برمی اور بہاریوں کے کارڈز بھی روکے جا رہے تھے جو اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کے لئے رابطہ کرتے تھے جبکہ نئے قومی شناختی کارڈ کے اجرا پر بھی اعتراضات لگائے جا رہے تھے۔
شناختی کارڈز

مزید :

صفحہ آخر -