عدالت کی مرضی نواز شریف کو جیل بھیجے یا رہا کرے،گورنر سندھ

عدالت کی مرضی نواز شریف کو جیل بھیجے یا رہا کرے،گورنر سندھ

کراچی(آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والی ایمل کے معاملے پر آئی جی سندھ نے دس روز کا وقت مانگا ہے۔ پولیس میں ریفارمزکی ضرورت ہے۔گورنر سندھ کاکہناتھا کہ عدالت کی مرضی ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجیں یا رہا کریں۔ 13 اگست کی شب ڈیفنس کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکرجاں بحق ہونیوالی بچی کے گھرگورنر سندھ اسماعیل پہنچے اورجاں بحق ایمل کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے متعلق نئے آئی جی سندھ سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔آئی جی سندھ نے دس روز کا وقت مانگا ہے . نواز شریف کی رہائی کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے گورنرسندھ کاکہنا تھا کہ عدالت کی مرضی ہے کہ نواز شریف کو جیل بھیجیں یا رہا کریں ،گورنر سندھ کاکہناتھا کہ پولیس میں ریفارمزکی ضرورت ہے۔پولیس اہلکاروں کے زیر استعمال کلاشنکوف مہلک ہتھیار ہے۔سپریم کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، امید ہے حقائق سامنے آئیں گے۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ آخر