سعودی قونصلیٹ اسلام آباد نے عمرہ پاسپورٹ کیلئے 9ڈراپ بکس جاری کر دئیے

سعودی قونصلیٹ اسلام آباد نے عمرہ پاسپورٹ کیلئے 9ڈراپ بکس جاری کر دئیے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی قونصلیٹ اسلام آباد نے عمرہ پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے 9ڈراپ بکس جاری کر دئیے ،عمرہ سیزن کے آغاز پر ڈراپ بکس حاصل کرنے والوں نے بلیک میلنگ شروع کر دی،طے شدہ50روپے کی بجائے 500روپے وصول کرنے شروع کر دئیے ،ٹریول ایجنٹ اضطراب کا شکار،ٹریول ٹریڈ سے وابستہ عمرہ ایجنٹوں نے سعودی سفیر سے ڈراپ بکس مالکان کی مانپلی کا نوٹس لینے اور طے شدہ فی پاسپورٹ 50روپے لینے کا پابند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،پیسے دے کر ڈراپ بکس لینے کی افواہیں پھیلا کر سعودی قونصلیٹ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے ،ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ1200روپے فنگر پرنٹس کے ساتھ دو ہزار ریال کی مزید ادائیگی اور رہائش اور ٹکٹ کی وجہ سے عمرہ پہلے ہی مہنگا ہو گیا ہے،ڈراپ بکس مالکان کی بدمعاشی بند کرائی جائے۔

مزید : صفحہ آخر