سپریم کورٹ نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت پیر کو کرے گی
اسلام آباد(آ ئی این پی)سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محمود ماورائے عدالت قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے جانے والے نقیب اللہ کے کیس کی سماعت پیر (24) ستمبر کو کرے گا،عدالت عظمی نے سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کردیئے