پانچ سالہ کم سن بچی کا پانچ دن گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا
مردان(بیورورپورٹ) شہری علاقہ شریف آباد سے پراسرار طورپر لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ کم سن بچی کا پانچ دن گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا ،والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ، پولیس نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردیا مقامی ذرائع کے مطابق غریب مارکیٹ کے کپڑے کے تاجر حضرت بلال کی پانچ سالہ بیٹی فرشتہ نور گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی تلاش بیسیار کے بعد والد نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرلی پولیس نے بچی کی تلاش شروع کردی ہے تاہم پانچ دن گزرنے کے باوجود بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کے مطابق بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہونے کے باوجود پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش میں مصروف ہے بعض مشکوک افراد کو انٹارگیٹ بھی کردیاگیاہے تاہم ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں ملاہے پولیس کی ٹیمیں کیس کے مختلف زاویوں پر تفتیش میں مصروف ہیں۔دریں اثناء قائم مقام ضلع ناظم اسدعلی کشمیری لاپتہ ہونے والی بچی کے والدین سے ہمددری کے لئے ان کے گھر پہنچ گئے اورانہیں ضلعی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا