تمام ادارے محرم میں امن کیلئے ذمہ داریاں پوری کریں،علیم خان

تمام ادارے محرم میں امن کیلئے ذمہ داریاں پوری کریں،علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے عاشورہ کیلئے قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور دس محرم الحرام کے لئے شہر بھر میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ امن و امان کے قیام اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے تمام ادارے اپنی ذمہ داریا ں پوری کریں تاکہ کہیں بھی کسی بھی قسم کی نا خوشگوارصورتحال پیدا نہ ہو ۔ انہو ں نے کہاکہ عاشورہ کے تمام جلوسوں کے روٹس کی نگرانی او ر وہاں انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور ہر افسر و اہلکار دس محرم الحرام کی رات تک چوکس اور چوکنا رہے ۔انہو ں نے مرکزی کنٹرول روم میں صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ سینئر وزیر پنجاب نے محکمہ بلدیات کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ عاشورہ کے روٹس اور گردوپیش صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایاجائے ۔ اسی طرح میڈیا کو بھی حالات سے بروقت با خبر رکھا جائے اور کہیں بھی کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔اپنی گفتگو میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہاکہ لاہو رکے علاوہ دیگر شہروں میں بھی صوبائی وزراء دس محرم الحرام کی رات تک ڈیوٹی پر ہوں گے اور انشا ء اللہ توقع ہے کہ صوبہ بھر میں کہیں بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوگا اور عاشورہ انتہائی پرامن حالات میں گذرے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -