بھوک کا شکار 26 سالہ روسی لڑکی کا وزن صرف 17 کلو
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی 26 سالہ لڑکی کرسٹینا کریاگینا ایسے مرض میں مبتلا ہیں جس میں وہ کھانا نہیں کھا سکتیں جس کی وجہ سے ان کا وزن 17 کلو تک رہ گیا۔روس کے شہر برنول سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا نے ہائی اسکول کے زمانے سے ہی کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ کمزور ہوتی چلی گئیں اور اب ان کا وزن 4 سال کے بچے کے برابر ہے۔26 سالہ کرسٹینا سیب کی چند قاشوں (ترکوں) اور تھوڑے سے کیلے پر زندہ ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے ان کی یہی خوراک ہے تاہم رواں سال سے انہوں نے معمولی خوراک کھانا شروع کی ہے۔کرسٹینا کا کہنا ہے کہ جب کوئی شخص آپ کے سامنے کھانے کو کچھ رکھے اور آپ اْسے نہ کھا سکیں تو یہ قابل تکلیف ہوتا ہے، یہی نہیں آپ کو علم ہو کہ خوراک کی کمی سے آپ کی موت بھی واقع ہو جائے گی پھر بھی آپ کچھ نہیں کھا سکتے۔26 سالہ کرسٹینا 'اینوریکزیا' مرض میں مبتلا ہیں جس میں مریض کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے اس کا وزن گھٹنا شروع ہوجاتا ہے۔