ڈپٹی کمشنر کا دورہ کنٹرول روم ، اسسٹنٹ کمشنر زکو جلوس عزا کی مانٹیرنگ کاٹاسک سونپ دیا

ڈپٹی کمشنر کا دورہ کنٹرول روم ، اسسٹنٹ کمشنر زکو جلوس عزا کی مانٹیرنگ کاٹاسک ...

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے نادر ہال (ضلع کچہری ) میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ جہاں سے انہوں نے نویں محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کی مانیٹرنگ کی۔ کنٹرول روم میں ڈی سی لاہور کے علاوہ ضلعی حکومت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر اے سی سٹی نے پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ ،اے سی ماڈل ٹاؤن نے قصر بتول شادمان اور دیگر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی مانیٹرنگ کی۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ آج دسویں محرم الحرام پر بھی برآمد ہونے والے جلوسوں کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ پر صفائی ستھرا ئی اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے رضا کار بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں تمام محکمے تندہی سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1