فرقہ واریت کا اسلام سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ،علامہ ممتاز اعوان

فرقہ واریت کا اسلام سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ،علامہ ممتاز اعوان

لاہور(پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ امن کانفرنس لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں پیر سلمان منیر سجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال شریف کی صدارت میں منعقد ہوئی جس مسے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان پیر ولی اللہ شاہ، مولانا محمد زبیر ورک مولانا عبدالنعیم، میاں محمد اویس،مولانا یوسف احرار، پیر جمشید احمد نورانی ،علامہ شفیع شاکر، مفتی غلام حسین نعیمی، مولانا محمد نعیم باد شاہ، علامہ وقار نقوی، مولانا محمد حنیف حقانی ، پیر طارق محمود نقشبندی، قاری محمد منسوب رحیمی، مولانا محمد اسلم ندیم ،سعود اعظم صدیقی اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے شرکت وخطاب کیا علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ فرقہ واریت کا اسلام سے قطعاً کوئی تعلق نہیں خفیہ تیسرا ہاتھ مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیکر مذہب اسلام کو بدنام اور وطن عزیز پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے ان حالات میں ہم سب کوملکرہرقسم کی انتہا پسندی ،فرقہ پرستی و گروح بندی کے یکسر خاتمہ کیلئے امن و اتحادکو بھرپور فروغ دینے کی ضرورت ہے مقررین نے کہاکہ اسلام سراسر امن و سلامتی کا مذہب ہے اور تمام تر اسلامی تعلیمات سے بھی امن و اتحاداخوت و محبت کا درس ملتا ہے جسے اپنانے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1