محرم الحرام میں قوم امن اور بھائی چارے کو فرو غ دے،عزیز الرحمن چن

محرم الحرام میں قوم امن اور بھائی چارے کو فرو غ دے،عزیز الرحمن چن

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہاہے کہ قوم محرم الحرام کے مہینے میں پُرامن رہتے ہوئے اتحاد و یگانگت کا ثبوت دے عالم اسلام کو آج جن مصائب وآلام کا سامناہے وہ دین سے دوری کی وجہ سے ہیں۔ ان مشکلات کاحل صرف اورصرف اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ امت مسلمہ کو اخوت و بھائی چارہ اور یگانگت و اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ امت مسلمہ غیروں کی غلامی چھوڑ کر خود پر انحصار کرے تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بھائی چارے ، رواداری، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت موجودہ حالات میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔کوئی بھی دشمن ہمارے اس قومی اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو پارہ پارہ کرکے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1