حضرت امام حسینؓ کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،سرفراز خان

حضرت امام حسینؓ کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی،سرفراز خان

لاہور(جنرل رپورٹر)ٹاؤن شپ میں امام حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن خدام المسلمین کے صدر و تاجر رہنما سابقہ جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے کہا کہ سید الشہدا امام عالی مقام کی شہادت حرمت رسول ﷺ کیلئے ہی تھی، آپ نے اپنے چند جانثار ساتھیوں کے ساتھ جو قربانی دی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، محمد سرفراز خان نے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنے پیارے نانا جان نور مجسم ؐ کے دین کا علم بلند کرنے کے لیئے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا ، انہوں نے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہہ کے دین اسلام کی بہترین انداز میں آبیاری کی۔

، محمد سرفراز خان نے کہا کہ آپ کی شہادت ہمیں طاغوتی، لادینی قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، امام حسینؓ نے اسلام اورقرآن کی سر بلندی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1