باطل کے خلافحق پرستوں کی جدو جہد کو حسینیت کہا جاتا ہے،اشرف جلالی

باطل کے خلافحق پرستوں کی جدو جہد کو حسینیت کہا جاتا ہے،اشرف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ ،تحریک صراطِ مستقیم،تحریک لبیک اسلام کے زیر اہتما م مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں سالانہ مرکزی فکر امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سید الشہداء امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی یہ تاریخی فتح ہے کہ ہمیشہ کیلئے باطل کے خلاف حق پرستوں کی جدو جہد کو حسینیت کہا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا امام عالی مقام سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ خوشبو ئے رسول ﷺ اور غلبہ دین کا اصول تھے ۔تربیت مصطفیٰﷺ اور آغوش مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی شخصیت چمکانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ حد درجہ کے ذہین، قرآنی اسرارو رموز کے ماہر، نابغہ روز گار، محدث، صف شکن مجاہد اور بصیرت و فراست کے شاہکار قائد تھے ۔آپ زہد و تقویٰ کی دستار اور ولایت و معرفت کا معیار تھے۔ آپ راہ عزیمت کے مسافر اور غیرت دین کے ترجمان تھے آپ نے یزیدی فتنے کا بر وقت ادراک کیا اور اس سے نمٹنے میں سبقت کی ۔اسلامی شعائر کے فروغ اور اسلامی حدود کے تحفظ کے لیے آپ نے کربلا کا راستہ اختیار کیا ۔
اشرف جلالی