آبادی کے لحاظ سے سکولوں میں اضافہ کرنا ہو گا،سمیعہ راحیل قاضی

آبادی کے لحاظ سے سکولوں میں اضافہ کرنا ہو گا،سمیعہ راحیل قاضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے ۔ والدین عبادت سمجھ کر اسے اپنا فرض سمجھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے سکولو ں میں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں تا کہ معاشرے کا کوئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کرامت کالونی میں سکول کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع مرکزی صدر عبدالشکور ، خواتین ونگ کی نائب صدر نویدہ انیس ، ضلعی سیکرٹری صبا ثاقب کے علاوہ اساتذہ اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ نئے بلاک کی تعمیر سے بچوں کو خوشگوار ماحوال میسر آئے گا جس سے ان کی تعلیم و تربیت میں مزید نکھار پیدا ہو گا۔عبدالشکور اور نویدہ انیس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت خواتین ونگ کے پلیٹ فارم سے متوسط طبقے کے بچوں کے لئے کتابیں فراہم کرنے کے علاوہ سکولوں میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔صباثاقب نے کہا کہ مختلف سکولوں میں توسیع کا پلان بھی مرتب کر لیا ہے جسے مخیرحضرات کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔
سمیعہ راحیل