حکومت نے انتہائی عجلت میں مالیاتی بل میں تبدیلی کی،میاں عثمان

حکومت نے انتہائی عجلت میں مالیاتی بل میں تبدیلی کی،میاں عثمان

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کی مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت نے انتہائی عجلت میں مالیاتی بل میں تبدیلی کی جس سے مہنگائی کا جواز فراہم کر دیا گیا ،مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو فوری گرفت میں لایا جائے ،عوام دشمن اقدامات پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کو ابھی چند روز ہی گزرے ہیں اورعوام مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کو یاد کررہے ہیں ۔

موجودہ حکومت سارا بوجھ غریب عوام پر منتقل کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام اقدامات پر گہری نظر ہے اور سو روز مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے دعوؤں اور عملی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کی ضامن جماعت ہے اور عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹر اکچر نا گزیر ہے جبکہ حکومت نے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 300ارب سے زائد کی کٹوتی کر دی ہے جو قابل تشویش ہے۔

میاں عثمان

مزید : میٹروپولیٹن 1