ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ کرنا ہم سب کا فرض ہے ، جواد احمد

ظلم و جبر کے نظام کا خاتمہ کرنا ہم سب کا فرض ہے ، جواد احمد

لاہور( نمائندہ خصوصی )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہر سال محرم میں یہ یاد دلاتا ہے کہ حق لازوال جبکہ باطل مٹنے کے لیے ہے اور حضرت امام حسینؓ نے ظلم و جبر کی اطاعت کرنے کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا ، حق و صداقت کا علم سر بلند کیا آپؓ نے صبر و استقامت، جرات اور بہادری کے ساتھ حق حریت کی حفاظت کا پیغام دیاان باتوں کا اظہار انھوں نے واقعہ کربلاکے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کیا اس تقریب کا انعقاد برابری پارٹی لاہور نے مرکزی دفتر میں کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیدران سمیت ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی اپنے خطاب میں جواد احمد نے مزید کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ظلم و جبر کا نظام ختم کریں ، ہمیں اس موقع پر فروعی، مسلکی، لسانی و دیگر اختلافات کو بھلا کر اپنے اندر ایثار و قربانی، مساوات، رواداری، اتحاد اور نظم و ضبط جیسے اعلیٰ اوصاف کو فروغ دینا ہو گاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی سینئر وائس چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز خان کا کہنا تھا کہ میدان کربلا میں خواتین نے صبر، شکر، زُہد،تقوی اوروفا داری کی جو مثال قائم کی وہ آج کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔تقریب سے وائس چیئرمین امتیازالحق،سیکرٹری جنرل طارق شہزاداور سیکرٹری لیبر طارق اعوان نے بھی خطاب کیا۔

جواد احمد

مزید : میٹروپولیٹن 1