نواز شریف کی سزاء معطلی سے ایک مرتبہ پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی،نبیلہ یاسمین

نواز شریف کی سزاء معطلی سے ایک مرتبہ پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی،نبیلہ یاسمین

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگی رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر نبیلہ یاسمین نے جاتی امراء رائے ونڈ میں سابق وفاقی وزیر و ایم این اے مریم اورنگزیب سے ملاقات کی اور انہیں اپنے قائدین میاں نواز شریف اور مریم نواز کی سزاؤں کی معطلی پر مبارکباددی اور کہا کہ بلا شبہ ان سزاؤں کی معطلی سے ایک مرتبہ پھر حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اب بہت جلف مایوسیوں کے بادل جھٹنے والے ہیں اور میاں نواز شریف اور مریم نواز پھر اقتدار میں آنیو الے ہیں جو لوگ تبدیلی کے سہانے خواب دکھا کر حکومت میں آئے تھے آج ان کے دن گنے جا چکے ہیں ہمارے قائدین کی رہائی سے ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویسے بھی پی ٹی آئی اپنی حکومت کے پہلے مہینے میں ہی عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے اور گیس بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کے اندر ان کے متعلق نفرت بڑھ رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1