واقعہ کربلا ہمیں صبر ،تحمل ،برداشت کا درس دیتا ہے،پیر اشرفرسول

واقعہ کربلا ہمیں صبر ،تحمل ،برداشت کا درس دیتا ہے،پیر اشرفرسول

فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی پیرمحمد اشرف رسول نے کہا کہ حضرت امام حسین اوران کے ساتھیوں کی لازوال قربانی نے اسلام کوحیات جادواں عطاکی ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ سیکرٹریٹ رچناٹاؤن میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اوران کے رفقاء ؑ کی عظیم قربانیاں انسانیت پر احسان عظیم ہیں واقعہ کربلا ہمیں صبر ،تحمل ،برداشت کا درس دیتا ہے ہمیں اپنے ذاتی ،فروعی ،لسانی اختلافات کو ختم کرکے حضرت امام حسین ؑ کی قربانی کو اپنے لیے مشعل راہ بنانا ہوگا پیراشرف رسول نے کہاکہ باطل کے خلاف جرأت سے اُس وقت تک ڈٹے رہو جب تک یہ نیست و نابود نہ ہو جائے ۔

میدان کربلا میں نواسہ رسول ؐ نے جو قربانی پیش کی تاقیامت اس کی نظیر نہیں ملے گی، حق کی خاطر نواسہ رسول ؐ نے اپنی گردن کٹوا کر نیزے کی زینت تو بنوالی مگر اپنے ناناکے دین پر کوئی آنچ نہیں آنے دی ۔آخرمیں انہوں نے امامیہ کالونی میں عاشورہ محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پرضلعی انتظامیہ کے افسران مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ امن وامان بہتررکھنے کیلئے اپنے فرائض سرانجام دیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1