شہداء کربلا نے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا،اشرف بھٹی

شہداء کربلا نے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا ہے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ نے انسانیت کی عظمت اوراسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دی اور نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا اور کربلا کے میدان میں دی گئی لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے حضرت امام حسینؓکی تعلیمات اورافکارپرعمل پیر ا ہونا ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1