روٹری کلب سماجی بہبود کو فروغ دے رہا ہے،رمضان عبیر

روٹری کلب سماجی بہبود کو فروغ دے رہا ہے،رمضان عبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) روٹری کلب انٹرنیشنل لاہور سٹی کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس پی اے یف فالکن ہاؤسنگ سوسائٹی کلب کے خوبصورت ہال میں ہوا۔ صدارت صدر تنظیم محمد رمضان عبیر نے کی جبکہ شرکاء میں اسسٹنٹ گورنر رضوان احمد، تنویر صادق، ڈاکٹر سعید سعادت، ناصر محمود، میجر خالد نصر، ڈاکٹر عبدالودودجعفر حسین، ڈاکٹر شہناز مزمل، کومل فیصل ،عالمی سیاح مقصود چغتائی ، ڈاکٹر بلاول علی و دیگر عہدیداران، ممبران نے شرکت کی۔ مقررین نے کہ کہا کہ تنظیم علم، ادب، صحت اور سماجی بہبود کے فروغ میں مدد کر رہی ہے۔ پاکستان پولیو فری بنا نے ،نادر اور مفلس طلبہ کے لیے کئی پروجیکٹ شروع کئے ہوئے ہیں۔ مقصود چغتائی نے اپنے خطاب میں حاضرین کوآزاد جموں کشمیر کے صحت افزا مقام ٹولی پیر جو 9ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے پر عالمی یوم سیاحت منانے کی دعوت دی جہاں 26 ستمبر کو لاہور سے روانہ ہوں گے ۔