ثابت قدم رہنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،مرزا رضوان

ثابت قدم رہنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،مرزا رضوان

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 164کے وائس چیئرمین مرزا رضوان بیگ نے کہا ہے کہ ہم اس نبیٌ کے پیروکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ محبت، رواداری اور بھائی چارے کا دَرس دیا ہے، اسلام کے نام پر دوسروں کو نقصان پہنچانے والوں کا اس دین سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کر بلا ہمیں بہت سارے درس دیتا ہے اس دن ہمیشہ کے لئے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہی ہوتی ہے اور جو لوگ ثابت قدم رہتے ہیں وہی ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1