حضرت امام حسینؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دی ،سیف الملوک

حضرت امام حسینؓ نے اسلام کی سربلندی کیلئے لازوال قربانی دی ،سیف الملوک

لاہور( لیڈی رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الموک کھوکھر نے یوم عاشور کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ ؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا اپنے حلقہ انتخاب میں واقع امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے حضرت امام حسینؓکی تعلیمات اورافکارپرعمل پیر ا ہونا ضروری ہے ۔

سیف الملوک

مزید : میٹروپولیٹن 1