تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے پولیس چاروں ٹی ایم ایز کیساتھ بھر پور تعاون کرے، خالد ہمدانی

تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے پولیس چاروں ٹی ایم ایز کیساتھ بھر پور تعاون کرے، ...

صوابی ( بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں ناجائز تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے پولیس چاروں ٹی ایم ایز کے ساتھ بھر پور تعاون کرئے گی۔والدین اپنے کمسن بچوں کے ذریعے موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے سے گریز کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے تھانہ کالو خان میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس میں ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان ،ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان ،ایس ایچ او پرمولی زرنبی خان ،ڈی آر سی ممبران ،تحصیل ناظم رزڑ غلام حقانی، نائب ناظم حافظ محمد بلال، جے یو آئی کے رہنما مولانا مفتی نعیم خان حقانی،ٹی ایم اے رزڑ افسران ،مذہبی شخصیات،سیاسی و سماجی کارکنوں و دیگرہر مکتب فکر اشخاص نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سید خالد ہمدانی کی جانب سے منعقدہ اس کھلی کچہری میں شرکاء نے اپنے مسائل ،تجاویز اور شکایات وغیرہ کھل کر بیان کئے۔ عوام کی طرف سے منشیات ،آئیس،ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال کے لئے مہم چلانے اور ان جرائم کے مرتکب اشخاص کے خلاف خلاف قانونی چارہ جوئی پر بات کی گئی ۔دیہہ نارنجی کے سابقہ ناظم افسر خان نے پولیس پوسٹ نارنجی کوایک عدد موبائیل پک اپ فراہمی کی تجویز پیش کی ڈی پی او صوابی نے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شیوہ اڈہ کے مقام پر تجاوزات ،کمسن رکشہ ،موٹر سائیکل ڈرائیوران کی وجہ سے اکثر اوقات روڈ بلاک ہونے کی شکایت پر ڈی پی او نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے لئے آپ ٹی ایم اے والوں کے ساتھ مذاکرات کریں جب کہ پولیس بھی بھر پور تعاون کرے گی۔جب کہ کمسن ڈرائیوران کی بابت والدین کو متنبہ کیا کہ بچوں کے خلاف قانونی کاروائی سے ان کے مستقبل پر اثر پڑ سکتا ہے لہٰذا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس کا سد باب کریں اور آئندہ کے لئے اس قسم کے جرائم میں کمسن ڈرائیور کے والدین /سپرست کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ڈی پی او صوابی نے عوام سے درخواست کی کہ اگر ان کے نوٹس میں کسی قسم کا جرم آتا ہے یا کسی پولیس آفیسر کے خلاف شکایت ہو کہ وہ اپنی ذمہ دایاں پوری نہیں کر رہا تو میرے ذاتی نمبر0346-1119603پر بلا کسی جھجک کے ارسال کریں ۔ڈی پی او صوابی نے یہ بھی باور کرایا کہ اگر کسی اطلاع دہندہ کا نام کسی پولیس آفیسر نے افشاء کیا تو اس کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور فی الفور نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔ڈی پی او صوابی نے پولیس افسران کو عوام کے ساتھ مثبت و شائستہ رویہ سے پیش آنے اور ان کے مسائل کی بروقت اور احسن طریقے سے حل کرنے کی تاکید کی ۔ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے عوام الناس کے سوالات کے خیر مقدم کرتا ہوا عوام سے پولیس کیساتھ ہوائی فائرنگ کی تدارک ،منشیات فروشی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور تعاون کی اپیل کی اورایک بار پھر مثالی سطح پر اصلاحی جرگوں کی بحالی اور کارکردگی پر سیر حاصل بحث کرتا ہوا ان کوحراج تحسین پیش کی ،اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ٹریفک سٹاف ,تجاوزات اور شیوہ اڈہ بازار مسلکہ راستوں پررش قابوں کرنے کے لئے،,AC TMAتحصیل ناظم کیساتھ مقامی لوگوں کا میٹنگ کا عندیا دے دیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر