4رکنی ڈکیت گینگ سمیت6منشیات فروش گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

4رکنی ڈکیت گینگ سمیت6منشیات فروش گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقہ سے 4رکنی ڈکیت گینگ سمیت 6منشیات فروش گرفتار ،پولیس نے مال مسروقہ سمیت منشیات برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ صداقت علی کو اس کے ساتھیوں اویس ،حمزہ اور نواز سمیت گرفتار کرتے ہوئے ان سے چار موٹر سائیکلیں اور چارپسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرلیں مزید ایس ایچ او نشتر کالونی سید رضا جعفری نے کاروائی کرتے ہوئے سجاد مسیح،ادریس اور ناظم نامی ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 90لیٹر دیسی ساخت کی زہریلی شراب سمیت علی رضا ،روفی ، فرحان اورتنویر نامی ملزمان سے 6کلو چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمات کا اندراج کرکے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی