شبقدر ریڈ زون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

شبقدر ریڈ زون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

شبقدر( نامہ نگار) شبقدر ریڈ زون میں تجاوزات کے خلاف اپریشن۔ روڈ پر غیر قانونی چینگ چیوں کو بھی چلان کیا گیا۔جبکہ مینا بازار میں دکانوں میں لگے پردوں کے خلاف بھی اے سی شبقدر کی کا روائی ۔ 6افراد کو جیل بیھج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمیشنر سید اکر م شاہ نے پولیس انچارج افتخار خان ۔ عتیق خان اور ٹریفک پولیس قصر خان کے ہمراء تجاوزات کے خلاف اپریشن کر کے روڈ میں ٹریفک جام کر نے پر متعدد افراد کے ہتھ ریھڑوں کواپنے تحویل میں لیکر 6افراد کو جیل بیھج دیا جبکہ سبزی منڈی روڈ پر چینگ چیوں میں لگے گانے بجانے کے ڈیگ ٹائپ ریکارڈر اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف بھی کاروئی کر کے متعدد ڈرائیوروں کو چالان کیا عوامی شکا ئت پر مینہ بازار کے دکانوں میں لگے لیڈیز کے لئے پردے بھی بٹادیئے جبکہ جعلی سٹام پیپر کے کاروبار کر نے والے تین افراد کو بھی گرفتار کیا۔ اس موقعہ پر میڈیا سے گفتہ گو کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمیشنر سید اکرم شاہ نے کہا کہ روڈ میں حلل برداشت نہیں کرونگا کیونکے اس روڈ پر ایمبولینس پیدل چلنے والے حواتین وحضرات مریضوں اور سکول کالج کے طالبالعلموں کا گزر ناہیں۔ عوام کو ہر حال میں مشکلات کے بجائی سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی زمداری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر