کاٹلنگ،میاں محمدنواز شریف کی رہائی پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کاٹلنگ،میاں محمدنواز شریف کی رہائی پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ پاکستان مسملم لیگ کے سابقہ وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی رہائی پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی یوم عاشور پر ریلی نہیں نکالی مٹھائیاں لنگر تقسیم اور صدقوں کا احتتام بھی کیا اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن تھصیل کاٹڑلنگ کے صدر حاجی رحیم باچہ کی قیادت میں صاحبزادہ فلنگ اسٹیشن میں اجلاس منعقد ہوئی،جسمیں تھصیل کاٹلنگ کے تمام کارکنوں نے شرکت کی اجلاس میں رحیم باچہ جی ایس،فضل رازق،اقبال متہ حیل،منتظر خان،سید غلام وغیرہ نے حطاب کیا انھوں نے کہا کہ عدالت نے ثابت کیا کہ نواز شریف ،مریم نوز اور کیپٹن صفدر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا،لیکن ایک سازش کے تحت مقدمہ بنایا تھا اس مقصد کیلئے بند کیا تھا کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنائیں ،لیکن انھوں نے عوام پر مہنگائی کے بم برسانہ شروع کردیا ہے اور اپنے قوم سے بیکاری بنا کر بھیک مانگنے پر مجبور کر رہا ہے ۔لیکن پاکستان مسلم لیگ ملک عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جعلی منڈیٹ کا جنازہ نکال کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے۔ان شاء اللہ نوازشریف بہت عوام کے درمیان ہونگے۔رہا کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر