اوکاڑہ،بد چلنی یا گھریلو نا چاکی ،شادی شدہ خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا

اوکاڑہ،بد چلنی یا گھریلو نا چاکی ،شادی شدہ خاتون کو زہر دے کر مار ڈالا

ا وکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اوکاڑہ بد چلنی یا گھر یلو ناچاقی شادی شدہ خاتون کو زہر کھلاکر قتل کر دیا گیا،مقتولہ ایک بچی کی ماں تھی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے سائنسی بنیادوں پر تفتیش شروع کر دی ایف آئی آر کے مطابق نو احی قصبہ ماتاں والا حویلی لکھا کا رہائشی عارف اپنی بیٹی کو ملنے آیا توگھر میں کو ئی مو جود نہ تھاجس کے پتہ کر نے پر معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی جناح ہسپتال لاہور میں داخل ہے مقتولہ کے باپ نے الزام عائد کیاہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے خاوند عمران نے اپنی والدہ شماں بی بی سے مل کر زہرکھلایا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے مقتولہ کے باپ کی درخواست پر عمران اوراس کی والدہ شماں بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ذرائع کے مطابق عمر ان کو اپنی بیوی پر بد چلنی کا شبہ تھا تاہم پولیس سائنسی بنیادوں پر تفتیش کر رہی ہے ۔

مزید : علاقائی