سرگودھا ، شوہر نے بیوی سمیت 2سوتیلی بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سرگودھا ، شوہر نے بیوی سمیت 2سوتیلی بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرگودھا (بیورو رپورٹ)سرگودھا کی لیاقت کالونی میں گھر سے دو ننھی بچیوں اور خاتون کی نعش برآمد ، پولیس کے مطابق مبینہ طورپر شوہر نے دوسری شادی کرنے والی خاتون اور دو جڑواں بچیوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا، تھانہ کینٹ کے علاقہ لیاقت کالونی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں ماں کو دو کمسن جڑواں بچیوں ں سمیت تیز دھار آلہ سے موت کے گھاٹ اتاردیاگیااور انکی میتیں گھر کے کمرے میں بند کر کے تالہ لگادیا،تعفن پھیلنے سے اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے تینوں میتیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں،پولیس کاکہناہے کہ مقتولہ اور اسکی بیٹیوں کو اسکے دوسرے شوہرنے قتل کیاہے ،پولیس کے مطابق لیاقت کالونی چک نمبر 49شمالی کے رہائشی محمداقبال کی بیٹی میریں اقبال نے دو ماہ قبل ہی شوکت نامی شخص سے دوسری شادی کی جبکہ اس کے پہلے شوہر سے دو جڑواں بچیاں دوسالہ مہک اور طیش بی بی ہیں جو اپنی ماں کے ساتھ سوتیلے پاپ شوکت کے پاس رہتی تھیں، جنہیں سفاک انداز میں تیز دھار آلہ سے قتل کر کے انکی نعشیں گھر کے کمرے میں بند کردیں،قتل کی اس واردات کا علم اس وقت ہوا جب نعشوں نے بدبو پھیلادی اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کمرے کے تالے توڑ کر تینوں نعشوں کوقبضہ میں لے لیا،پولیس کے مطابق تہرے قتل کی یہ واردات تین چار روز قبل کی ہے، پولیس کے مطابق قتل کی اس واردات میں مبینہ طور پر مقتولہ کے دوسرے شوہر شوکت کاہاتھ ہے جو ابتک غائب ہے۔ مقتولہ کے والد محمداقبال نے بھی اپنے دوسرے داماد شوکت پر شبہ ظاہرکیاہے والد اقبال کے مطابق شوکت کااپنی بیوی سے دو بیٹیوں کی موجودگی پر جھگڑارہتاتھا جس بنا پر اس نے قتل کی گھناؤنی واردات کی، آئی جی پولیس پنجاب محمدطاہر نے تہرے قتل کی ہولناک واردات کانوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوسرگودھاسے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

علاقائی -