پاکستان کیخلاف کارگل جنگ لڑنے والے بھارتی فوجی کی شہریت ختم

پاکستان کیخلاف کارگل جنگ لڑنے والے بھارتی فوجی کی شہریت ختم

نئی دہلی( آن لائن )کارگل کی جنگ لڑنے والے سابق بھارتی فوجی کا نام آسام کی شہریت کے رجسٹر (قومی شہری رجسٹر یا این آر سی( میں شامل نہیں ہے اور اس کے لیے انھیں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔سعد اللہ کا کیس اس نوعیت کا واحد معاملہ نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فوج میں 30 سال تک خدمت انجام دینے کے بعد ریاستی دارالحکومت گوہاٹی میں رہائشپذیر اجمل حق نے کہاکہ میں کم از کم 6ایسے سابق فوجیوں کو جانتا ہوں جنھیں این سی آر میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ایک تو اب بھی فوج میں ہے، جنھیں غیر ملکی قرار دے کر نوٹس بھیجا گیا کہ ڈی ووٹر (مشتبہ ووٹر)کی فہرست میں ان کا نام ڈال دیا گیا ہے۔اجمل حق نے این آر سی کے نوٹس اور دیگر کاغذات دکھاتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے ملک کو اپنی جوانی کے 30 سال دیے اور آج ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے، یہ بہت تکلیف دہ ہے۔

شہریت ختم

مزید : پشاورصفحہ آخر