حاصل پور ،6 ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار

حاصل پور ،6 ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور( نمائندہ پاکستان) سرکل حاصل پورتھانہ صدر کی حدود میں 6 ڈاکوؤں کا ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرتے رہے ڈاکوؤں متعدد شہریوں کو قیمتی اشیاء ، موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا ڈکیتی کے دوران 55 سالہ بزرگ شہری نے مزاحمت کی تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا قریبی گاؤں کے لوگوں کے آجانے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے واردات کے بعد لوگوں میں خوف حراس پھیل گیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اس موقع پر ایس ایچ او صدر عبدالباری کا کہنا ہے کہ وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے اہلیان علاقہ نے ڈی پی او بہاولپور سے نوٹس لیکر پولیس گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید :

علاقائی -