کامونکے حافظ آباد ، حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ، نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

کامونکے حافظ آباد ، حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ، نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کامونکے(نمائندہ خصوصی) تیز رفتار ٹریکٹر سے تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل نوجوان جاں بحق جبکہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ شام نواحی گاؤں مہلووال کا پچیس سالہ زین اپنی والدہ رضیہ بی بی اور چھوٹے بھائی ذوہیب کے ہمراہ عزیز وں کو مل کر موٹر سائیکل پر کامونکی سے واپس گاؤں جارہا تھا کہ دیوان روڈ ریلوے پھاٹک کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اُسکی والد اور بھائی کو شدید زخمی حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ کے بعد صدر پولیس نے ٹریکٹر کے ڈرائیور غلام حیدر سکنہ کوٹ مرزا جان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے عقب میں واقع راجباہ /نہرمیں ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ محلہ پیر کالے شاہ کا رہائشی 19سالہ نوید ولد امیر جو مبینہ طور پر مرگی کا مریض تھا وہ کمپلیکس کے عقب میں واقع راجباہ /نہرکے قریب گذر رہا تھا کہ اچانک اسے مرگی کا دورہ پڑا جس سے وہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی نعش کو نہر سے نکال کر گھر پہنچادیا گیا۔ اور بعدازاں اسے آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -