ہائیکورٹ نے دوسری مرتبہ میرے حق میں فیصلہ دیا،ناھید شنورای

ہائیکورٹ نے دوسری مرتبہ میرے حق میں فیصلہ دیا،ناھید شنورای

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ( بیورورپورٹ ) نائب صوبیدار ناہید شنواری نے لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے دوسری مرتبہ ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کو نائب صوبیدار کے عہدے پر برقرار رکھا اور مخالف فریق عبدالستار شنواری کی درخواست خارج کر دی اور مخالف فریق کے سٹے آرڈر کو بھی مسترد کر دیا جس پر انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کا شکریہ ادا کیا اور فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا نائب صوبیدار ناہید الرحمان شنواری نے عدالت میں کیس جیتنے کے بعد ڈپٹی کمشنر خیبر اور اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل سے اپیل کی کہ عدالت کے اس فیصلے کو عملی شکل دی جائے تاکہ انصاف ہوتا ہوا نظر آئے تاکہ وہ تعیناتی کے بعد اپنی ڈیوٹی شروع کر سکے انہوں نے کہا کہ اپنے حق مانگنے کے لئے انہوں نے کئی سالوں تک عدالت کے چکر لگائے اور انصاف مانگتے رہے جس پر ان کے کافی اخراجات بھی ہوئے لیکن آخر کار ان کو عدالت سے انصاف مل ہی گیاواضح رہے کہ عدالت نے نائب صوبیدار ناہید الرحمان شنواری کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے دو ہفتوی میں عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کی بھی ہدایت کر دی ہے.