اوباش کی بچے سے بداخلاقی

اوباش کی بچے سے بداخلاقی

مریدکے(نامہ نگار)نواحی گاؤں کھوڑی میں اوباش کی 6سالہ بچے سے بداخلاقی ،حالت ابتر ہونے پر گلی کے کونے پر پھینک کر فرار۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ نواحی گاؤں کھوڑی میں رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اوباش ارسلان عرف شانی نے گلی میں کھیلتے ہوئے چھ سالہ بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالابد فعلی کے بعد حالت ابتر ہونے پر گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہو گیا۔

بچے کے والدین کے طبی سہولت کی فراہمی کیلئے بچے کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔والدین نے اوباش کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے پولیس کے درخواست دے دی ہے

مزید : علاقائی