سوشل میڈیاپرتوہین آمیزپوسٹس شیئرکرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

سوشل میڈیاپرتوہین آمیزپوسٹس شیئرکرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

قصور(بیورورپورٹ)سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس شیئرکرنے پرملزم شہزادہ عدنان خاں میؤکے خلاف انجمن حسینیہ کے سیدتنویرحسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج ۔انجمن حسینیہ کھڈیاں کے جنرل سیکرٹری سیدتنویرحسین الحسینی نے پولیس کوتحریری درخواست دی ہے کہ ملزم شہزادہ عدنان خاں سوشل میڈیاکے ذریعے توہین آمیزپوسٹس شیئرکرکے بدامنی پھیلانے اورامن وامان کی فضاخراب کرنے مذہبی جذبات کومجروع کرنے کامرتکب ہورھاھے ۔ماہ محرم الحرام میں مذہبی منافرت اورمذہبی جذبات بھڑکانے کی کوشش کررھاھے جس سے نقص امن کاخدشہ پیداھوسکتاھے ۔پولیس ملزم شہزادہ عدنان خاں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : علاقائی