ایمز پاکستان کا مردان میں ماہانہ کی بنیاد پر شوگر ڈے منانے کا اعلان کردیا
مردان( بیورورپورٹ ) ایمز پاکستان نے مردان میں ماہانہ کی بنیاد پر شوگر ڈے منانے کا اعلان کردیاایمز پاکستان اور محکمہ صحت مردان کے درمیان ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی ناظم حاجی اسد علی منعقد ہوا اجلاس مردان ساولڈھیر کے بی ایچ یو میں منعقدہ ہوا اس اہم اجلاس میں ضلعی ناظم اعلیٰ اسد علی کے علاوہ محکمہ صحت مردا ن کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل ہادی ، اباسین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر اور شوگر سپیشلسٹ ڈاکٹر ضیا ء الحسن ،ڈاکٹر عنایت شاہ روغانی ،ڈاکٹر رفعت عزیز ،ڈاکٹر شمس الرحمان ،ڈاکٹر عمران ،ڈاکٹر نظام اور امجد علی نے خصوصی شرکت کیں مقررین نے شوگر بیماری کے حوالے سے اقدامات کا جائز ہ لیا ماہانہ کی بنیاد پر مریضوں کی دیکھ بھال اور شوگر بیماری کے آگاہی اور روک تھام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ساولڈھیر بی ایچ یو کو ایک ماڈل بی ایچ یو کے طور پر استعمال کرنے کیلئے محکمہ صحت مردان کی خدمات حاصل کی جائے گی جس کی یقین دہانی ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل ہادی نے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کرائی جبکہ ضلعی حکومت کی نمائندگی ضلع مردان کے ناظم اعلیٰ اسد علی نے کی انہوں نے ضلعی حکومت کی جانب سے ہر قسم مالی امداد کی یقین دہانی کروائی اس سلسلے میں ضلعی بجٹ مردان باقاعدہ طور پر شوگر کے حوالے سے فنڈ ز بھی مہیا کریگی ضلعی حکومت اور اباسین انسٹیٹیوٹ کے درمیان باقاعدہ طور پر ایک ایم او یو بھی زیر غور ہے جس کی رو سے ایمز باقاعدہ طور پر مردان کے ہر یونین کونسل میں ماہانہ کی بنیاد پر شوگرکیمپس منعقد کی جائیگی جبکہ ساولڈھیر کے بی ایچ یو پروگرام آئندہ ماہ افتتاح کیا جائے گا اس پروگرام کا سالانہ بجٹ سینیٹر مس ڈاکٹر مہرتاج روغانی ادا کریگی ۔