طورخم میں لوگ این ایل سی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں،قاری نظیم

طورخم میں لوگ این ایل سی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں،قاری نظیم

خیبر ( بیورورپورٹ ) طورخم میں لوگ این ایل سی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہیں، جمعیت علماء اسلام ضلع خیبر کے نائب امیر قاری نظیم گل شنواری کی نیوز کانفرنس سے خطاب۔جمعیت علماء اسلام خیبر کے نائب امیر قاری نظیم گل شنواری نے لنڈی کوتل پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طورخم میں کاروبار خراب ہو رہا ہے اور عام لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کہ طورخم میں این ایل سی کی بے جا اور غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے مقامی لوگ، کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹروں کو بے پناہ مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو پاسپورٹ نہ رکھنے پر تنگ نہ کیا جائے،اور کہا کہ این ایل سی کو کس قانون کے تحت لوگوں کی تلاشی اور پاسپورٹ چیک کرنے کا اختیار دیا گیا ہے اور کہا کہ بالائی حکام مقامی لوگوں کی فریاد سنیں اور شکایات کا ازالہ کریں اور الزام لگایا کہ این ایل سی والے کروڑوں روپے لے گئے لیکن ابھی تک ٹرمینل پر کام شروع نہیں کیا جا سکا اور گزشتہ سال بھی این ایل سی والوں نے کانٹے میں بہت بڑی خیانت اور کرپشن کی تھی جس پر ان کا احتساب کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ طورخم میں مقامی تاجروں اور کاروباری لوگوں کا روزگار برباد نہ کیا جائے اور لوگوں کو روزگار اور سہولیات فراہم کریں اور مطالبہ کیا کہ کسٹم ایجنٹوں کو بارڈر کراس کرنے کے لئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائیں اور کہا کہ این ایل سی والوں کو پاسپورٹ آفس سے اٹھایا جائے اس لئے کہ پاسپورٹ چیکنگ کے لئے اپنا سارا عملہ موجود ہے اور کہا کہ مقامی لوگوں کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر