چکوال میں یوم عاشور کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

چکوال میں یوم عاشور کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

لاہور(کر ائم رپورٹر)کاونٹر ٹیرزم پولیس پنجاب نے چکوال میں یوم عاشور کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم (لشکر جھنگوی )کے دہشت گردوں عبدالحمید اور عابد الرحمان کو گرفتار کر کے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔اس ضمن میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن راولپنڈی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔سی ٹی ڈی کے شعبہ انوسٹی گیشن نے گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے تا کہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

مزید : علاقائی