مردان،خپل کور آرگنائیزیشن مردان کے زیر اہتما م آگاہی سیمینارکا انعقاد

مردان،خپل کور آرگنائیزیشن مردان کے زیر اہتما م آگاہی سیمینارکا انعقاد

مردان(بیورورپورٹ ) خپل کور آرگنائیزیشن مردان کے زیر اہتما م معاشرے میں بڑھتی ہوئی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے روک تھام کے حوالے سے مردان پریس کلب میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا ۔جس میں چیئر مین پارٹ آرگنائزیشن فیاض السلام ،چیئرمین تعلیمی جرگہ سجاد خان ، چیئرپرسن رائٹ آرگنائزیشن ریحانہ شکیل، کمیونٹی پولیس فورم کے ولید خان، چائلڈ پروٹکشن یونٹ کے تحسین اکبر اور صائبان ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ایگزیکٹیو ڈائریکٹرمحمد عارف، ڈسٹرکٹ ممبر نریش کمار اورڈسٹرکٹ ممبر لوکل گورئمنٹ سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ا س موقع پر شرکاء سے خطاب کرت ہوئے مقررین نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے روک تھام کیلئے ہمیں ملکر باہمی اتفاق رائے سے لائحہ عمل اختیار کرنی چاہیئے ۔بڑھتی ہوئی اس واقعات کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں ہر بچہ غیر محفوظ ہے اس کی روک تھام نہ صرف حکومت اور نہ کسی خاص ادارے کی ذمہ داری بنتی ہے بلکہ یہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے۔ کہ اس حوالے سے اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرے مقررین نے کہا کہ بحیثیت والدین بچے کی بہتر پرورش اور تربیت والدین کی اولین فرائض میں شامل ہے اس موقع پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے روک تھام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ،تحصیل ،یونین کونسل ،ویلیج کونسل اور محلوں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے سے کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کرنے پر خپل کور آرگنائزیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر حضرت علی اور رفیع اللہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے ہرقسم تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔آخر میں خپل کور آرگنائزیشن کے ایگز یکٹیوڈائریکٹرحضرت علی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر