بلدیہ زیدہ ضلع صوابی کا گندگی اُٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی دس روز سے خراب

بلدیہ زیدہ ضلع صوابی کا گندگی اُٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی دس روز سے خراب

صوابی( بیورورپورٹ) بلدیہ زیدہ ضلع صوابی کا گندگی اُٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی دس روز سے خراب ہونے کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے اگر تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن صوابی نے مذکورہ ٹریکٹر ٹرالی درست یا اس کی بجائے دوسرا ٹریکٹر ٹرالی فراہم نہ کی تو تاجر برادری اور عوام ٹی ایم اے کو ٹیکس ادا نہیں کرینگے صدر انجمن تاجران زیدہ عبدالستار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر عوام کا منہ چڑھاتے ہیں چاہے بازار ہو سکول ہو مسجد ہو ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جب کہ بلدیہ زیدہ نے ٹریکٹر خراب ہونے کا کہہ کر اس سے جان چھڑا لیا ہے ۔ اس گندگی سے ملیریا اور دیگر خطر ناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اگر جلد سے جلد بلدیہ زیدہ نے گندگی اُٹھانے کا کام شروع نہ کیا تو ہم بھر پور احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس دینے سے بھی انکار کر دینگے#

مزید : پشاورصفحہ آخر