گکھڑ منڈی،ٹرانسپورٹروں کا مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی معمول

گکھڑ منڈی،ٹرانسپورٹروں کا مسافروں سے زائد کرایوں کی وصولی معمول

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) مقامی ٹرانسپوٹرز نے بغیر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا معمول بنا لیا ۔اگر کوئی مسافر ان سے کرایہ نامہ مانگتا ہے تو اس کے ساتھ سخت بدتمیزی کی جاتی ہے خصوصاًخواتین اور سکول و کالج جانے والی طالبات اس کرب کا سختی سے شکار ہیں اور اپنی عزت کے مارے زائد کرایہ دینے پر مجبور ہیں کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ بالکل خاموش ۔ زائد کرایہ اور زائد سواریاں بٹھانا مقامی ٹرانسپورٹرز کا معمول بن چکاہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے بھرپور نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

مزید : علاقائی